محبت
ہمارے دلوں میں اکثر ابھرتی ہے
اس سے لطف اندوز ہوتے رہو
پڑوسیوں کا خلوص
ایک پھول ہے
اس کی مہک میں تمہارا بھی حصہ ہے
رشتہ ایک تعلق ہے
اور تعلق
ہمیں زندہ رہنے میں مدد دیتا ہے
جذبے چاند کا ہالہ ہیں
انہیں محسوس کرو
اپنی انگلیوں کی پوروں سے
انہیں سہلاتے رہو
احتیاط سے
سلیقے سے
جذبوں کو خرچو مت
قلعی اتر جائے گی
نظم
کومل جذبے
مصطفیٰ ارباب