EN हिंदी
کیچڑ میں اٹا موسم | شیح شیری
kichaD mein aTa mausam

نظم

کیچڑ میں اٹا موسم

عادل منصوری

;

پتھروں پر جمی ہوئی نظریں
گاڑھا سیال لمحہ لمحہ رواں

پھیلتی بو فضا میں، ناک سڑاندھ
آسماں سے برس رہے مینڈک

گرتے ہیں گر کے پھر سنبھلتے ہیں
گاڑھے سیال میں پھدکتے ہیں

اور سورج کی سرخ آنکھوں میں
کائی کی پرتیں جمتی جاتی ہیں

بند دروازے پر صبا دستک
کوئی آتا نہ کوئی جاتا ہے

بند دروازہ مسکراتا ہے