EN हिंदी
خواب | شیح شیری
KHwab

نظم

خواب

ذیشان ساحل

;

یاد
میرا مطلب ہے

ایک اداس کہانی کی ابتدا
ایک تھکی ہوئی چڑیا کی آواز

میرا مطلب ہے
ایک ٹھہرا ہوا آنسو

ایک گرا ہوا ستارہ
میرا مطلب ہے

دیوار سے لپٹا ہوا ایک پھول
دروازے سے گری ہوئی ایک کیل

میرا مطلب ہے
ایک پھٹا ہوا نقشہ

ایک بھیگا ہوا قالین
میرا مطلب ہے

خواب