EN हिंदी
خوشبو کا زوال | شیح شیری
KHushbu ka zawal

نظم

خوشبو کا زوال

راج نرائن راز

;

ایک حویلی ڈھا کر!
تم نے اک اونچا ایوان بنایا

سارے ساج فراہم کر کے
خوب سنوارا

خوب سجایا
اور حویلی کے ملبے کو!

ایسی جگہ پھنکوایا
جہاں پر

ایک گلاب کی شاخ نو پر
ایک نویلا پھول کھلا تھا

پھول بھی کیسا!
جس سے سب کی روح معطر ہو جاتی تھی!