EN हिंदी
خدا | شیح شیری
KHuda

نظم

خدا

محمد علوی

;

مجھے اس کا دکھ ہے
کہ میں نے تجھے

آج تک کیوں نہ جانا!
خدا اے خدا

میں سمجھتا تھا تو
ایک ظالم ہے جو

مجھ پہ ظلم و ستم ڈھا رہا ہے!
مجھے یہ خبر ہی نہیں تھی

کہ تو بھی
دکھی ہے!

اکیلا ہے!!
میں اور تو

ایک ہی آگ میں جل رہے ہیں!!