EN हिंदी
کھوٹے سکے | شیح شیری
khoTe sikke

نظم

کھوٹے سکے

محمد اعظم

;

کہتے ہیں
کھوٹے سکے بازار میں ہمیشہ نہیں چلتے

ہم دیکھتے ہیں
کھوٹے سکے

ہمیشہ بازار میں چلتے رہتے ہیں
کھوٹے سکوں کے لئے

ہمیشگی کی تعریف
شاید مختلف ہے