تم نے ایک گدھ کی تصویر کھینچی
جو ایک بھوکے بچے کے
مرنے کا منتظر تھا
اور خودکشی کر لی
میں نے ایک بھوکے بچے کو
مرے ہوئے گدھ کا گوشت کھاتے ہوئے دیکھ لیا ہے
مجھے کیا کرنا چاہیئے
نظم
کیون کارٹر کے لیے
علی ساحل
نظم
علی ساحل
تم نے ایک گدھ کی تصویر کھینچی
جو ایک بھوکے بچے کے
مرنے کا منتظر تھا
اور خودکشی کر لی
میں نے ایک بھوکے بچے کو
مرے ہوئے گدھ کا گوشت کھاتے ہوئے دیکھ لیا ہے
مجھے کیا کرنا چاہیئے