EN हिंदी
کتبہ(۶) | شیح شیری
katba(6)

نظم

کتبہ(۶)

خلیلؔ الرحمن اعظمی

;

میرا پیارا ننھا یہاں سو رہا ہے
اسے پھول سے پیار تھا

وہ خود پھول تھا
میں ہر صبح آتا ہوں کچھ پھول لے کر

اسے تازہ پھولوں کی چادر سے ڈھک کر
چلا جاتا ہوں

تاکہ کل صبح تک اس کی معصوم روح
اپنے پھولوں کی آغوش میں

مسکراتی رہے