EN हिंदी
کتبہ(۵) | شیح شیری
katba(5)

نظم

کتبہ(۵)

خلیلؔ الرحمن اعظمی

;

یہ کتبہ فلاں سن کا ہے
یہ سن اس لیے اس پر کندہ کیا

کہ سب وارثوں پر یہ واضح رہے
کہ اس روز برسی ہے مرحوم کی

عزیز و اقارب یتامیٰ مساکین کو
ضیافت سے اپنی نوازیں سبھی کو بلائیں

کہ سب مل کے مرحوم کے حق میں دست دعا کو اٹھائیں
زباں سے کہیں اپنی'' مرحوم کی مغفرت ہو''

بزرگ مقدس کے نام مقدس پہ بھیجیں درود و سلام
سبھی خاص و عام

مگر یہ بھی ملحوظ خاطر رہے
عزیز و اقارب کا شرب و طعام

اور اس کا نظام
الگ ہو وہاں سے

جہاں ہوں یتامیٰ مساکین اندھے بھکاری
پھٹے اور میلے لباسوں میں سب عورتیں اور بچے

کئی لولے لنگڑے مریض اور گندے
وہی جن کو کہتے ہیں ہم سب عوام

وہاں ہوگا اک شور و غل اژدہام
یہ کر دیں گے ہم سب کا جینا حرام