EN हिंदी
کج روی کا اشتہار | شیح شیری
kaj-rawi ka ishtihaar

نظم

کج روی کا اشتہار

کرشن موہن

;

میں تو ہوں شاعر کی روح
شاعر کی خاصیت

ایک خوشبو اک طلسم
اور مرا بیٹا کہ ہے شاعر کا جسم

شاعروں کی خصلتوں کا آئنہ
کج روی کا اشتہار

ہے سمیٹے اپنے اندر عیب کی ہر ایک قسم
ناسمجھ آوارہ و بے کار شیدائے قمار

آشناؤں کا مصاحب کم عیار
ہر زہ گو بادہ گسار

کاش میں ہوتا شرابی اور کبابی اور وہ نیکو شعار
با صفا بے عیب سا میری طرح

لوگ پھر مجھ کو سمجھتے شاعر رنگیں خیال و با کمال
اور مرا بیٹا بھی ہوتا خوش خصال

دل نہ ہوتا پر ملال