EN हिंदी
کالا سمندر | شیح شیری
kala samundar

نظم

کالا سمندر

علی ظہیر لکھنوی

;

صاف و شفاف پانی کا دھارا
قطب شمالی سے

قطب جنوبی تک
ایک لکیر سی بنائے ہوئے ہے

اس صاف و شفاف دھارے کو
سیاہ سمندروں نے گھیر لیا ہے

سیاہ سمندر
نہ تو طوفان اٹھا سکتا ہے

نہ ہی کسی کو ڈبو سکتا ہے
وہ تو صرف خوف زدہ کر سکتا ہے