EN हिंदी
جرم و سزا | شیح شیری
jurm o saza

نظم

جرم و سزا

محمد علوی

;

مجھ کو اب بھی یاد ہے اک دن
گھر والوں کی آنکھ بچا کر

میں نے اک سونے کمرے میں
اک لڑکی کو چوم لیا تھا

اب وہ لڑکی ماں ہے، اس کے
کالے پیلے بچے ہیں

بچے میری گود میں آ کر
مجھ کو ابا کہتے ہیں