EN हिंदी
جس کا کوئی انتظار نہ کر رہا ہو | شیح شیری
jis ka koi intizar na kar raha ho

نظم

جس کا کوئی انتظار نہ کر رہا ہو

افضال احمد سید

;

جس کا کوئی انتظار نہ کر رہا ہو
اسے نہیں جانا چاہیئے

واپس
آخری دروازہ بند ہونے سے پہلے

جس کا کوئی انتظار نہ کر رہا ہو
اسے نہیں پھرنا چاہیئے

بے قرار
ایک خوب صورت راہداری میں

جب تک وہ ویران نہ ہو جائے
جس کا کوئی انتظار نہ کر رہا ہو

اسے نہیں جدا کرنا چاہیئے
خون آلود پاؤں سے

ایک پورا سفر
جس کا کوئی انتظار نہ کر رہا ہو

اسے نہیں معلوم کرنی چاہیئے
پھولوں کے ایک دستے کی قیمت

یا دن تاریخ اور وقت