EN हिंदी
جن | شیح شیری
jin

نظم

جن

سلیم احمد

;

بچپن میں بوڑھوں سے سنا تھا
کچھ لوگوں پر جن آتے ہیں

جو ان کو بھگائے پھرتے ہیں
وہ جو کچھ بھی کہتے ہیں

اپنے آپ نہیں کہتے ہیں
جن ان سے کہلاتے ہیں

اب اپنی آنکھوں سے دیکھا ہے
کچھ لوگوں پر لفظ آتے ہیں

جو ان کو بھگائے پھرتے ہیں
وہ جو کچھ بھی کہتے ہیں

اپنے آپ نہیں کہتے ہیں
لفظ ان سے کہلاتے ہیں