EN हिंदी
جھوٹ سچ | شیح شیری
jhuT sach

نظم

جھوٹ سچ

راشد آذر

;

اگر یہ سچ ہے
تو لوگ کیا صرف ایک ہی سچ کو مانتے ہیں

یہ سچ اگر زاویہ نہیں ہے نگاہ کا تو بتاؤ کیا ہے
کہ میں کھڑا ہوں جہاں وہاں سے

تمہارے چہرے کا ایک ہی رخ
عیاں ہے

جیسے
تم آدھے چہرے کے آدمی ہو

اگر یہ سچ ہے
تو پھر بتاؤ کہ جھوٹ کیا ہے