EN हिंदी
جھوٹ کے پاؤں | شیح شیری
jhuT ke panw

نظم

جھوٹ کے پاؤں

یوسف تقی

;

جھوٹ کے پاؤں نہیں ہوتے
صرف

پاؤں ہی نہیں
کوئی بھی عضو نہیں ہوتا

سوائے زبان کے
جو بڑی ڈھٹائی

بے شرمی اور بے حیائی سے
چلتی ہے

ایوان بالا کے اندر اور باہر
منچوں میں

یا ٹی وی کے مذاکروں
اخبار کی سرخیوں اور

انٹرویوؤں میں
تاکہ معصوم

امن پسند
سادہ لوح انسانوں کو

ورغلا کر
ہلاکت میں ڈال دیا جائے!