EN हिंदी
اظہار تشکر | شیح شیری
izhaar-e-tashakkur

نظم

اظہار تشکر

شمیم قاسمی

;

ہنر مند ہاتھوں کی مٹی سے
میں نے بنایا

جو بہتے ہوئے پانیوں پہ مکاں
تو سچ یہ

زمانے کو کڑوا لگا
میں کہ مزدور تھا

ایک مجبور تھا
کوئی نایاب گوہر نہ تھا

میں کہ آذر نہ تھا
یہ تو اچھا ہوا

اے خدا
تو نے رکھیں سلامت مری انگلیاں