ہنڈولا جھولنے والے
زمیں سے کٹ کے اونچا جھولنے کی چاہ رکھتے ہیں تو پھر جھولیں
مگر یہ یاد رکھیں
زمیں سے کٹ کے اونچا جھولنے والے فضاؤں میں معلق ہی رہیں گے
جھلانے والے کے رحم و کرم پر دائرہ در دائرہ گردش کریں گے
اور زمیں پر لوٹ کر بھی بے زمینی کے الم سہتے رہیں گے
ہنڈولا جھولنے والے
زمیں سے کٹ کے اونچا جھولنے کی چاہ رکھتے ہیں
تو پھر جھولیں مگر یہ یاد رکھیں
نظم
انتباہ
افتخار عارف