EN हिंदी
انقلاب | شیح شیری
inqalab

نظم

انقلاب

جاوید کمال رامپوری

;

رات ڈھلتی ہے صبح ہوتی ہے
کھول دو اب تو اٹھ کے دروازہ

اس اندھیری سی کوٹھری میں آج
وقت آیا ہے رہنے بسنے کو

ایسے مہماں کا کیا بھروسہ ہے
یہ دبے پاؤں لوٹ جائے گا