اب میری میز پر
تین چھوٹے چھوٹے پیالے ہیں
ایک سفید رنگ کا ہے
دوسرے پر نیلے رنگ کے پھول بنے ہیں
اور تیسرا کوری مٹی سے بنا ہے
میں پہلے پیالے میں
پانی رکھوں گا
دوسرے میں رنگ
اور تیسرے میں پھولوں کی پتیاں
ایک بڑے پیالے میں پھولوں کی پتیاں رنگ
اور پانی رکھ دوں گا
اور ایک سفید کاغذ پر
اپنے خوابوں اور محبت کا
ایک ہلکا سا خاکہ بناؤں گا
اور باہر دھوپ میں پھیلا دوں گا
نظم
انڈیا
ذیشان ساحل