EN हिंदी
اک انعام کے کتنے نام ہیں | شیح شیری
ek inam ke kitne nam hain

نظم

اک انعام کے کتنے نام ہیں

اختر حسین جعفری

;

اک پہچان کے کتنے اسم ہیں
اک انعام کے کتنے نام ہیں

تیرا نام وہ بادل جس کا پیغمبر پر دشت جبل میں سایا ہے
تیرا نام وہ برکھا جس کا رم جھم پانی

وادی میں دریا کہلائے اور سمندر بنتا جائے
تیرا نام وہ سورج جس کا سونا سب کی ملکیت ہے

جس کا سکہ ملکوں ملکوں جاری ہے
تیرا نام وہ حرف جسے امکان کی لوح پر دیکھ کے میں نے

پیش و پس سے نقطہ نقطہ جوڑ لیا ہے
اسموں والے حرفوں والے ناموں والے

مجھ کو بھی اک نام عطا کر
میری جھولی مدحت کرتی بوندوں کرنوں چمکیلے حرفوں سے بھر دے