EN हिंदी
ہوالعشق | شیح شیری
huwal-ishq

نظم

ہوالعشق

شہرام سرمدی

;

وہ ساراؔ احمدی کی دف نوازی
اور وہ عشق مولوی

پھر یوں ہوا
وہ تک تک دف

محو ہوتی جا رہی تھیں
حق حق حق میں

یہ فیضان نگاہ شمسؔ تھا یا
جذب قلب مولوی تھا

بعد ازاں
جو کچھ بھی تھا وہ سرمدی تھا