EN हिंदी
حسن میں گناہ کی خواہش | شیح شیری
husn mein gunah ki KHwahish

نظم

حسن میں گناہ کی خواہش

منیر نیازی

;

حسن تو بس دو طرح کا خوب لگتا ہے مجھے
آگ میں جلتا ہوا

یا برف میں سویا ہوا
درمیاں میں کچھ نہیں

صرف ہلکا سا اچنبھا عکس سا اڑتا ہوا
اک خیال انگیز قصہ اپنی آدھی موت کا

اک الم افزا فسانہ خون دل کے شوق کا
اک کنارے سے صدا دو تو وہ چلتی جائے گی

دور تک اپنے گنہ پر ہاتھ ملتی جائے گی