EN हिंदी
حرف مقدر | شیح شیری
harf-e-muqaddar

نظم

حرف مقدر

انجلا ہمیش

;

جمہوریت جمہوریت جمہوریت
ایک وحشت ناک حقیقت

جہاں آزادی ہو خون چوسنے کی
جہاں بڑی بے باکی سے ایک جھوٹ دوسرے جھوٹ سے مقابلہ کر سکے

جہاں بدی بدی کے مقابل ہو
جہاں یزید کے سامنے کوئی حسین نہ ہو

جہاں یزید کے سامنے کوئی حسین نہ ہو
جہاں کلیجہ چبانے کی پوری آزادی ہو

جہاں عذاب الٰہی کو بھی جمہوریت تصور کیا جاتا ہو
ہم ایسی تباہ شدہ بستی کے باسی ہیں