EN हिंदी
ہم پھول نہیں توڑ سکتے | شیح شیری
hum phul nahin toD sakte

نظم

ہم پھول نہیں توڑ سکتے

ذیشان ساحل

;

محل سے باہر
بارش ہو رہی ہے

اور بادشاہ کی بہن
نوکروں کے ساتھ

بلیک کوئن کھیل رہی ہے
بادشاہ کے بچے قومی ترانہ یاد کر رہے ہیں

ملکہ پیانو کے پاس بیٹھی
کپڑے کی گڑیا بنا رہی ہے

بادشاہ اپنی برساتی ڈھونڈ رہا ہے
چھتری وزیر اعظم کے پاس ہے

چار گھوڑوں والی بگھی کے بغیر
بادشاہ کنیز کو پھول پیش کرنا چاہتا ہے

کسی بھی حالت میں
ہم پھول نہیں توڑ سکتے

جنگی مشقوں کی وجہ سے
باغ مرمت کے لیے بند ہے