EN हिंदी
ہم اپنے آپ سے کتنے زیادہ ہیں | شیح شیری
hum apne aap se kitne ziyaada hain

نظم

ہم اپنے آپ سے کتنے زیادہ ہیں

تحسین فراقی

;

ہمارے ذہن کی اس عرش پیمائی کے کیا کہنے
ہم اپنے ذہن کے بارے میں جب بھی سوچتے ہیں

مگر یہ بھی تو سوچو ذہن کے بارے میں کس سے سوچتے ہیں
کیا ہمارا ذہن ہی فاعل بھی ہے اور منفعل بھی

ہم کو یہ محسوس ہوتا ہے
ہم اپنے آپ سے کتنے زیادہ ہیں