EN हिंदी
گناہوں کی دھند | شیح شیری
gunahon ki dhund

نظم

گناہوں کی دھند

فرحت احساس

;

اپنی دعاؤں کے زخمی پیروں سے
چلتا جاتا ہوں

اور یہ کانٹے دار راستہ
اس ویران مسجد تک جاتا ہے

جس کے تمام گنبد و محراب
میرے گناہوں کی دھند میں

ڈوبے ہوئے ہیں