EN हिंदी
گناہ | شیح شیری
gunah

نظم

گناہ

عادل حیات

;

پوچھتا ہوں
جب کبھی میں ان فرشتوں سے

کہ لکھا کیا ہے تم نے
حال میرے ان گناہوں کا

جنہیں میں روز کرتا ہوں
تو ظالم

کچھ بتاتے ہی نہیں ہیں
ہاں مگر وہ

حال میرے ان گناہوں کا سناتے ہیں
جنہیں بھولے سے بھی

میں نے کبھی سوچا نہیں ہے