EN हिंदी
گناہ و ثواب | شیح شیری
gunah o sawab

نظم

گناہ و ثواب

احمد ندیم قاسمی

;

مہرباں رات نے
اپنی آغوش میں

کتنے ترسے ہوئے بے گناہوں کو بھینچا
دلاسا دیا

اور انہیں اس طرح کے گناہوں کی ترغیب دی
جس طرح کے گناہوں سے میلاد آدم ہوا تھا