EN हिंदी
گھر کی چنتا | شیح شیری
ghar ki chinta

نظم

گھر کی چنتا

محمد علوی

;

گھر سے باہر
آنگن میں

کھاٹ پہ بیٹھی
تین عورتیں

کھسر پسر کرتی ہیں!
ایک موٹی ہے

دوسری لمبی
تیسری قد کی چھوٹی ہے

چھوٹی دونوں ہاتھ ہلا کے
منہ ہی منہ میں

جانے کیا کہتی ہے
لمبی سر سے سر جوڑے

بڑے چاؤ سے سنتی ہے
موٹی ناک پہ انگلی دھر کے

بنا سنے ہی
مٹکی سا سر دھنتی ہے

پاس ہی اک ننھی سی چڑیا
گرے پڑے تنکے چنتی ہے!