EN हिंदी
اصلی روپ | شیح شیری
asli rup

نظم

اصلی روپ

فخر زمان

;

میں دیکھ رہا ہوں پتے کے
ہاتھوں پر جال لکیروں کا

میں دیکھ رہا ہوں پتے کی
آنکھوں میں شبنم کے آنسو

میں دیکھ رہا ہوں پتے کی
رگ رگ میں تڑپتا سبز لہو

میں دیکھ رہا ہوں پتے کے
چہرے پہ ندامت کے قطرے

معلوم نہیں لیکن مجھ کو
ان روپوں میں سے کون سا ہے

پتے کا اپنا اصلی روپ