میرے ہاتھ پر لکھ دو
فیصلہ جدائی کا
اتنا مختصر لکھنا
جتنی تم نے مجھ جیسے
کم نصیب شاعر سے
مختصر محبت کی
اتنا مختصر لکھو
فیصلہ جدائی کا
جتنی مجھ میں سانسیں ہیں
جتنی میری ہستی ہے
جس میں آج سے پہلے
وصل کے گلابوں کی روشنی مہکتی تھی
فیصلہ جدائی کا اب طویل مت لکھنا
جس طرح مری چاہت
جس طرح مری خواہش
فیصلہ جدائی کا گر طویل لکھو گی
تب میں پڑھ نہ پاؤں گا
میں تو اب جدائی کے فیصلے کو پڑھنے تک
زندگی کا ساتھی ہوں
زندگی تمہاری ہے
نظم
فیصلہ
منور جمیل