EN हिंदी
ایک نظم لکھنا آسان ہے | شیح شیری
ek nazm likhna aasan hai

نظم

ایک نظم لکھنا آسان ہے

عذرا عباس

;

ایک نظم لکھنا بہت آسان ہے
ایک کاغذ اور قلم

ہونا چاہئے
اور دماغ اور ایک دل

اور وہ لفظ
جو نظم لکھنا چاہ رہے ہوں

اور دل اور دماغ کے درمیان
ایک سلسلہ

لیکن کبھی کبھی نظم نہیں
نظم نہیں لکھی جا سکتی

دل اور دماغ اور لفظ
کاغذ اور قلم

جب ان میں سے کوئی ایک نہیں ہوتا
تو پھر

نظم درمیان سے کھو جاتی ہے