EN हिंदी
ایک ڈائیلاگ صبح کے وقت | شیح شیری
ek dialogue subh ke waqt

نظم

ایک ڈائیلاگ صبح کے وقت

سید ساجد

;

کل اچانک یہاں
اس نے مجھ سے کہا

رات بھر میری مٹی کو
اک نیولا

دھڑدھڑاتا رہا
میں نے ہنس کر کہا

یہ عجب بات ہے
میرے سینے سے بھی

کوئی چمٹا رہا
چھپکلی کی طرح