جب انسان نے پڑھنا سیکھا
پڑھنے لگا تہذیب کی آیت
مٹی
آگ
ہوا
اور پانی
دشمن سارے
بن گئے یار
اس کی آیت کی تفسیریں اب
اتنی ہیں
کہ عقل ہے دنگ
لیکن اک ایسی ہے بات
جس سے کہ بنتی ہے بات
ان بے گنتی تفسیروں کی
ہر اک انساں انساں ہے
جب انسان نے پڑھنا سیکھا
پڑھنے لگا تہذیب کی آیت
گرنے لگیں دیواریں
کھلنے لگے دروازے
جن لوگوں نے
دیواریں بنوائی ہیں
بھول گئے تہذیب کی آیت
نظم
تہذیب کی آیت
داؤد غازی