حقیقی دشمنی کو دوستی کے مکر پر ور پیرہن پر
خواہ اس میں فائدہ ہی کیوں نہ ہو
ترجیح دیتا ہوں
کہ میری تربیت میں
یا مرے ماحول میں یا پھر جبلت میں
یہی خامی وہ خامی ہے
جو وجہ تشنہ کامی ہے
کہ میں سر کے عوض بھی
سچ سے رو گرداں نہیں ہوتا
کبھی لالچ میں آ کر جھوٹ کا مہماں نہیں ہوتا
نظم
اعتراف
انعام الحق جاوید