EN हिंदी
اعتراف | شیح شیری
etiraf

نظم

اعتراف

عذرا عباس

;

یہ سب داستانوں میں لکھا ہے
یا فرضی کہانیوں میں

تم نے مجھ سے محبت کی ہے
تم روز صبح سے شام تک

یہ ایک لفظ دہراتے ہو
اور مجھے اپنی محبت کا

یقین دلاتے ہو
لیکن مجھے معلوم ہے

اس لفظ کے کیا معنی ہیں
جب تم اس کے معنی

بتا چکو گے
تو یہ لفظ تمہارے گلے میں

سوکھے تھوک کی طرح
چپک جائے گا

اور میرے لیے تم اسے
کبھی ادا نہ کرو گے

اس سے پہلے بھی یہی ہوتا رہا ہے
اس نے بھی مجھ سے پہلی بار

محبت کا اعتراف کرتے ہوئے
میرے کان سونگھے تھے

پھر میرے پستانوں کو ٹٹولا تھا
تیسری بار وہ میرے کپڑے

اتار چکا تھا
اور پھر اس نے مجھے

اس اعتراف کا موقع
کبھی نہیں دیا!!