میرے لیے تمہارا پیار بالکل ویسا تھا
جیسے چائے کے آخری گھونٹ میں دوسرے کپ کی طلب
دوسرا کپ جس کی قسمت میں اکثر لکھا ہوتا ہے
میز کے کنارے پڑے پڑے ٹھنڈا ہونا
خیر یہی فرق ہے انسان اور چائے میں
کہ انسان کو پہلی محبت میں ہی دوسرے کپ والی بے رخی مل جاتی کبھی
نظم
دوسرا کپ
گیتانجلی رائے