EN हिंदी
دو عالم | شیح شیری
do aalam

نظم

دو عالم

زمان ملک

;

اک بھرپور مکمل پن
یک جانی غسل اور ناشتہ

دھوبی دھلے ہوئے کپڑے بے پالش بوٹ
سڑکیں آبادی تنہائی

خبریں شعر آوازیں رنگ
مسافت سبزہ پیڑ پہاڑ اور پانی

ننگے پیر اور سطح کی حیرانی دل کی گہرائی
تنہائی کا سکون اور

تنہائی کی وحشت
اک بھرپور مکمل پن

یک جانی یکتائی
رات کا کھانا سیر

اور ہات میں ہات
اور وقت کی تیزی

سینے سلے ہوئے
خنکی میں حدت

گرمی میں کچھ اور بھی اچھی حدت
خواب بہاؤ سارا عالم

جاگتے جاگتے سونا سوتے سوتے
جاگتے رہنا یک تائی یک جانی

پانی دریا پانی گہرا سبز سمندر
جس میں تن ڈوبیں تنہائی نکلے

شہ رگ سے نزدیک رگوں میں رواں
سینے کی سانس لہو کی سرخی

آنکھ کی بینائی یک تائی
یک جانی بھرپور مکمل پن

تنہائی
تنہائی