EN हिंदी
دل دہی | شیح شیری
dil-dahi

نظم

دل دہی

عبد الاحد ساز

;

شام کی ضو
ہر طرف ساحل پہ ہلکا سا اندھیرا ابر کا

دور افق پر اک اداسی کا محیط
ڈوبی ڈوبی محو سی نمناک آنکھیں

درد فرقت سے حزیں رویا ہوا دل
اور سمندر

نرم لہروں کے ملائم ہاتھ سے
طفل کو دے رہا ہے ہولے ہولے تھپکیاں