EN हिंदी
دیوار اور چڑیا | شیح شیری
diwar aur chiDiya

نظم

دیوار اور چڑیا

ذیشان ساحل

;

چڑیا خواب دیکھتی ہے
اس نے دیوار کو گرا دیا ہے

چڑیا جاگتی ہے
اور دیوار کو گرانا شروع کر دیتی ہے

صبح سے شام تک
دیوار کو گراتی رہتی ہے

شام سے صبح تک
ایک صبح

دیوار دیکھتی ہے
چڑیا گری پڑی ہے