دل دروغ گو راوی
فاصلے بلا کے ہیں
پیرہن کے پیرائے
جسم کی پرستش میں
جستجو محبت کی
خود فریب خواہش میں
دل دروغ گو راوی
فاصلے بلا کے ہیں
پیکر وفا کس نے
جسم سے تراشا ہے
زلف و عارض و لب میں
پیرا کا تماشا ہے
داغ دل کا سرمایہ
کس نے کس کو اپنایا
نظم
دروغ گو راوی
ضیا جالندھری