رشتوں کی عداوت میں
دلوں میں جو دراڑ پڑتی ہے
اس سے رستا خون کبھی نہیں رکتا
یہاں تک کہ
معصومیت سرخ چہرہ لئے پیدا ہوتی ہے
ہم سب کی منزل ایک سفید شہر
جو روشن چہرے والوں کا مسکن
مگر ہم سرخ ہاتھ اور سرخ چہرے لئے
کیسے اس شہر میں داخل ہوں گے؟
نظم
دراڑ
منیر احمد فردوس