EN हिंदी
دہکتی ہوئی یاد | شیح شیری
dahakti hui yaad

نظم

دہکتی ہوئی یاد

مصطفیٰ ارباب

;

میرے بدن سے ٹکراتی ہے
اس کا لمس

مجھے پاگل سا بنا دیتا ہے
میں چیخ پڑتا ہوں

گوشت جلنے کی بو
فضا میں پھیلنے لگتی ہے

میری آنکھوں میں
رہنے والے آنسوؤں میں

ایک چھناکے کے ساتھ
دہکتی ہوئی یاد

سرد ہونے لگتی ہے
میں

آس پاس کے منظر نامے کو دیکھتا ہوں
جو بدلا ہوا ہوتا ہے

میں سرد پڑنے والی یاد کو
بھٹی میں رکھتا ہوں

اور دوبارہ
دھونکنی چلانے لگتا ہوں