EN हिंदी
سرکس میں نوکری کا آخری دن | شیح شیری
circus mein naukri ka aaKHiri din

نظم

سرکس میں نوکری کا آخری دن

شارق کیفی

;

لے چبا یہ سر
جو اب جبڑوں میں ہے تیرے

اگر تو واقعی میں شیر ہے تو
شیر بن کر آج دکھلا دے

مجھے جوکر سمجھتا تھا
ارے میں تو فقط اس پیٹ کی خاطر

ہنسانے کے لیے سب کو
تیرے جبڑوں میں سر دینے سے پہلے بھاگ جاتا تھا

مجھے اس کھیل کی تنخواہ ملتی تھی
یہی کردار سرکس میں مرے حصے میں آیا تھا

مگر میں آج تجھ کو دیکھ لوں گا
دکھا دوں گا زمانے کو کہ بزدل میں نہیں بزدل تو ہے

لے چبا
اب جوکروں سا

منہ کو پھاڑے کیوں کھڑا ہے