میں
تمہیں اپنی قبر کی مٹی سے
کھلونے بنانے کی اجازت نہیں دے سکتا
تم اگر چاہو تو
اس مٹی سے کوئی گیت بن سکتی ہو
یا کوئی دیوار چن سکتی ہو
چنی ہوئی دیوار میں در
میرے نالوں کی ذمہ داری ہے
یہ تو میں چنی ہوئی دیوار کی بات کر رہا ہوں
یہ آسمان بھی میری دسترس سے باہر نہیں ہے
نظم
چنی ہوئی دیوار میں در
علی ساحل