EN हिंदी
چھوارا دیکھنا | شیح شیری
chhuara dekhna

نظم

چھوارا دیکھنا

خالد عرفان

;

پہلے گیارہ تھے پسر اس سال بارہ دیکھنا
عشق کے اخبار کا تازہ شمارہ دیکھنا

چونکہ ہم دونوں ہی بوڑھے ہو چکے ہیں اس لئے
میں سہاگن ڈھونڈھتا ہوں تم کنوارا دیکھنا

میں تمہاری لاٹری میں جب نکل آیا تو پھر
اپنی امی سے کہو کیا استخارا دیکھنا

ان کی امی جان میں ان سے زیادہ جان ہے
لذت آلو پس آلو بخارا دیکھنا

ہے کسی طفل مہاجر کی طرح سہما ہوا
خالدؔ عرفاں کی شادی کا چھوارا دیکھنا