گوٹے والی
لال اوڑھنی
اس پر
چولی گھاگرا
اسی سے میچنگ کرنے والا
چھوٹا سا اک ناگرا
چھوٹی سی!
یہ شاپنگ تھی
یا!
کوئی جادو ٹونا
لمبا چوڑا شہر اچانک
بن کر
ایک کھلونا
اتہاسوں کا جال توڑ کے
داڑھی
پگڑی
اونٹ چھوڑ کے
''الف'' سے
اماں
''بے'' سے
بابا
بیٹھا باج رہا تھا
پانچ سال کی بچی
بن کر جےپور
ناچ رہا تھا
نظم
چھوٹی سی شاپنگ
ندا فاضلی