EN हिंदी
چاند کے پیٹ میں حمل مچھلی | شیح شیری
chand ke peT mein hamal machhli

نظم

چاند کے پیٹ میں حمل مچھلی

عادل منصوری

;

چاند کے پیٹ میں حمل مچھلی
مچھلی کے منہ میں کل وجود و عدم

منہ سے دم تک غبار نقش قدم
نقش کے ہاتھ پاؤں ٹوٹے ہوئے

ٹوٹنے کا عمل مسلسل سا
چاند کا پیٹ نامکمل سا