EN हिंदी
چاہت | شیح شیری
chahat

نظم

چاہت

دپتی مشرا

;

تم چاہتے ہو کہ میں
تمہیں تمہارے لئے چاہوں

کیوں بھلا
کیا کبھی تم نے

مجھے میرے لئے چاہا
نہیں نا

دراصل
یہ چاہنے اور نہ چاہنے کی

خواہش ہی
بے معنی ہے

با معنی ہے تو
بس چاہت

میری چاہت
تمہاری چاہت

یا پھر
کسی اور کی چاہت